Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 40 اموات، 2,167 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 20 ستمبر 2021 08:59am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 40 افراد جان سے گئے جبکہ 2,167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,246 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,226,008ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,167 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 008 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد4 لاکھ 50 ہزار 787 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 22 ہزار 790 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 71 ہزار 388، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 242، بلوچستان میں 32 ہزار 769، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 245 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 787 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 246 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ خیبر پختو نخوا میں 17اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 12اورپنجاب میں 11 مریضوں کا انتقال ہوا۔ کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,407افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7270، خیبرپختونخوا میں 5412، اسلام آباد میں902، بلوچستان میں 344اور گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 729ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 63 ہزار 724 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,840 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.22 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,312 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 35 ہزار 038 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51ہزار 348 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2167 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 903 ہزار 808 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus tests

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div