Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روس کی یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ، 8 ہلاک

روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے...
شائع 20 ستمبر 2021 04:00pm

روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے فائرنگ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کو پیش آنے والے واقعے کی پرم یونیورسٹی کی خاتون ترجمان نے تصدیق کی ہے۔

روسی حکام کے مطابق حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

روس کی تفتیش کار کمیٹی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا رہا ہے کہ طلبہ جان بچانے کے لیے یونیورسٹی کی عمارت کے سیکنڈ فلور کی کھڑکیوں سے کود رہے ہیں۔

بلندی سے بنائی گئی ایک اور ویڈیو میں حملہ آور کو ہاتھ میں بندوق تھامے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رواں سال مئی میں اسی طرح کے ایک حملے میں 19 برس کے ایک مسلح طالب علم نے اپنے سابقہ سکول کی عمارت میں گھس کر نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعہ وسطی روس کے شہر کازان میں پیش آیا تھا۔

فائرنگ کے اُس واقعے کو روس کی حالیہ تاریخ میں بدترین قرار دیا گیا اور اُس وقت صدر پوٹن نے گن کنٹرول کے قوانین پر نظرثانی کے لیے کہا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div