Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایرانی ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو اسرائیل نے کیسے روبوٹ سے قتل کیا ؟رپورٹ

نامور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ ستائیس نومبر دوہزار بیس کو...
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2021 06:52am

نامور ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ستائیس نومبر دوہزار بیس کو قتل کیا گیاتھا ، اب ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو قتل کرنے کیلئے روبوٹ کا استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور متعدد کیمروں سے لیس تھا اور اسکو سیٹلائٹ کے ذریعے سے چلایا گیا تھا۔

جریدے نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس کو کلر روبوٹ کا نام دیا گیا ہے، رپورٹ میں انٹیلی جنس افسر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس روبوٹ میں بیلجین کی تیار کردہ ایف این مشین گن کا استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق قتل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مسئلہ اس روبوٹ کا وزن تھا جوکہ ایک ٹن کے قریب تھا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلئے اسرائیل نے اس مشکل کو حل کرنے کیلئے مشین کو مختلف حصوں میں ٹکڑوں کی شکل میں ایران میں اسمگل کیا تاکہ اس کو وہاں پر ہی جوڑا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ مختلف کیمروں سے آراستہ تھا اور ایک پک اپ گاڑی میں بشمول دھماکا خیز مواد کے نصب تھا تاکہ بوقت ضرورت اسکو چلانے پر شواہد ختم کرنے کیلئے اسکو تباہ کرسکیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا ایک اور بڑا چیلنج یہ تھا کہ منصوبے کے تحت صرف ایرانی سائنسدان ہی قتل ہو نہ کہ اسکی فیملی لہذا اس مقصد کیلئے ای موڑ چہروں کی شناخت کرنے والا سوفٹ ویئر کیمرے سمیت ایک ٹوٹی ہوئی کار میں نصب کردیا گیا تھا۔

بالا آخر ایک منٹ میں اس آپریشن کو مکمل کرلیا گیا اور اس دوران پندرہ گولیاں چلائی گئی تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسدان کو قتل کرنے کا منصوبہ ٹرمپ انتطامیہ کے دور میں اس وقت بنایا گیا جب ایران سے امریکا نے اپنا جوہری معاہدہ ختم کردیا تھا۔اور اس منصوبے کو امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔

SOURCE: HAARETZ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div