Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

اب پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا، چیئرمین پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے...
شائع 22 ستمبر 2021 09:50am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے،اب پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا ، اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ ختم کرنے کیلئے پر تول رہا ہے ۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کے پیچھے نہیں بھاگے گا ،جو نہیں آنا چاہتے ان ٹیموں کے پیچھے نہیں پڑنا ہے بلکہ جو ٹیمیں ہماری قدر کرتی ہیں اُن سے کھیلیں گے۔

چیئرمی پی سی بی نے مزید کہا کہ کرکٹ میچزکابائیکاٹ نہیں کرسکتے،آئسولیشن میں نہیں رہ سکتے ،مداحوں کویہ سمجھناچاہیئے کہ پاکستان تنہانہیں رہ سکتا جبکہ اس کا صرف ایک علاج ہےکہ پاکستانی ٹیم کوبہتربنائیں تاکہ دیگرممالک کھیلیں۔

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پریشرمیں بھی ڈال سکتاہوں،مجھے پتا ہےان کی آرگنائزیشن کیاہے،آئی سی سی کوجانتا ہوں لیکن ہمارامؤقف سیدھاسادہ ہے،بلاک بنانےاورسیاست کرنےکی ضرورت نہیں ،سیاست اس وقت ہوتی ہےجب دل میں چورہو،ہمارے دل میں چورنہیں ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پہلے صرف بھارت سے مقابلہ تھا اب میدان میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے بھی مقابلہ ہے،ہمارانظریہ اورقبلہ درست ہے،انہیں اپناقبلہ اورنظریہ درست کرناہوگا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیز راجہ نے مزیدکہا کہ ہم بچھےجاتےہیں اوریہ ہماری مرمت کرتےجاتے ہیں ٹریول ایڈوائزری بدلی نہیں تھی،جب تک مفادہوتاہے ہمیں استعمال کرتےہیں۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ہمارےپاس آپشن ہوتوہم انہیں بلائیں نا،ہم آئسولیشن میں نہیں رہ سکتے جبکہ سیریزک ھلاڑیوں کی جانب سےنہیں نیوزی لینڈ حکومت نےختم کی اور جب ہم نےپوچھاآپ کیوں جارہے ہیں انھوں نےبتایاہی نہیں۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم ڈپلومیٹک جعل سازی میں پھنس جاتےہی لیکن ہمیں ان کوکوئی چیزثابت نہیں کرنی اور یہ بات پوری دنیا میں چلی گئی ہے،ہماری کوئی غلطی نہیں ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کوبہترکرناہےجس کیلئےمیں بورڈمیں آیاہوں ہم اسکول،کلب اورفرسٹ کلاس کرکٹ کوبہتر کریں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ جنوبی افریقا جب انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں تھی توان کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی تھی انہوں نےاپنی ڈومیسٹک کرکٹ کامعیاراچھارکھا،92ورلڈ کپ کےسیمی فائنل تک آئے ۔

New Zealand

England

lahore

PCB chairman

Australia

ramiz raja

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div