Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سےمزید 58 افراد چل بسے، 2,357 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 58...
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2021 12:38pm

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 58 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 2,357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27,432 ہوگئی جبکہ 1,232,595 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید2,357 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 051 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 72 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 619، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10ہزار 277 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 923 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 432 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 20 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 19، سندھ میں 15، اسلام آباد میں 3، اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,490 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7310، خیبرپختونخوا میں 5463، اسلام آباد میں907، بلوچستان میں 345 اور گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 734ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 61 ہزار 558 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,561 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,688 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48ہزار151کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2357 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 049 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div