Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نواز شریف کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا واقعہ سازش قرار

بیرون ملک ہونے کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور میں...
شائع 23 ستمبر 2021 06:59pm

بیرون ملک ہونے کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگانے کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال نےواقعے کو سازش قرار دیا ہے۔محکمہ صحت نے کارروائی کےلئے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط بھی لکھ دیا۔

لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں بیرون ملک مقیم میاں نواز شریف کو کورونا ویکسین لگائے جانے کے معاملے نے ہلچل مچا دی۔

انٹری کے مطابق 22 ستمبر 2021 کو نواز شریف کو سائینو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔نادرا کی جانب سے تصدیقی ایس ایم ایس، دوسری ڈوز کی تاریخ اور سرٹیفکیٹ بھی جاری ہو گیا۔ جبکہ ان کے شناختی کارڈ کی معیاد 31 دسمبر 2019 کو ختم ہو چکی ہے۔ ایم ایس کوٹ خواجہ سعید اسپتال ڈاکٹراحمد ندیم نے واقعے کو سازش قرار دیا ہے۔

انٹری آپریٹرز ابوالحسن اورعادل رفیق کو معطل کر دیا گیا ہےجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نےڈاکٹر منیراحمد کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو24 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

محکمہ صحت نے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کےلئے ایف آئی اے سائبر کرائم کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

Nawaz Sharif

Vaccination

COVID19

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div