Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان کے صابر سمیع کے ایف سی کے نئے سی ای او مقرر

یم برانڈز نے صابر سمیع کو کے ایف سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دے...
شائع 24 ستمبر 2021 01:55am

یم برانڈز نے صابر سمیع کو کے ایف سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دے دی.

54 سالہ سمیع جو فی الحال کے ایف سی ایشیاء کے ڈویژن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں ٹونی لووینگز کی جگہ لیں گے جو2022میں اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل 2021 کے آخر میں کرسی چھوڑ دیں گے. سمیع کے ایف سی کی کارکردگی اور برانڈ کی حکمتِ عملی کی عالمی ذمہ داری سنبھالیں گے.

صابر سمیع 12 سالوں سے یم برانڈز کے ساتھ ہیں اور متعدد عہدوں پر کام کرچکے ہیں جن میں مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقا میں جنرل مینیجر کے ایف سی ریسٹورانٹس شامل ہے. انہوں نے اپنا موجودہ عہدہ یعنی گلوبل سی او او/مینیجنگ ڈائریکٹر ایشیاء جنوری 2020 میں سنبھالا جس میں وہ 17 علاقوں کو دیکھتے تھے.

نئے عہدے پر سمیع عالمی سطح پر کے ایف سی کی برانڈ اسٹریٹیجی اور کاکردگی کے ذمہ دار ہوں گے.

صابر سمیع کا کہنا تھا کہ کے ایف سی کا مقام دنیا میں منفرد ہے جس پر لاکھوں مداح بھروسہ کرتے ہیں. میں کے ایف سی کے قابل رہنماؤں اور زبردست فرنچائز پارٹنرز کےساتھ کام کرنے کےلئے پُرجوش ہوں.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div