Aaj TV News

BR100 4,625 Decreased By ▼ -35 (-0.76%)
BR30 18,672 Decreased By ▼ -133 (-0.71%)
KSE100 45,142 Decreased By ▼ -188 (-0.41%)
KSE30 17,463 Decreased By ▼ -87 (-0.5%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,840 475
DEATHS 28,728 10
Sindh 475,616 Cases
Punjab 443,094 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,689 Cases
KP 179,995 Cases

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سےمزید 42 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,780 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 27,566 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,238,668 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,780 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 668 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 065 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 28 ہزار 394 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 73 ہزار 023، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 021، بلوچستان میں 32 ہزار 849، گلگت بلتستان میں 10ہزار 296 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 020 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 566 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 18 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 10، سندھ میں 08، اسلام آباد میں 05 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,553افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7335، خیبرپختونخوا میں 5498، اسلام آباد میں915، بلوچستان میں 346 اور گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 735 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 50 ہزار 690 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,199 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,090افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 60 ہزار 412 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44ہزار712کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1780 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 191 ہزار 787 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔