Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملہ، 8 افراد ہلاک

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب...
شائع 26 ستمبر 2021 03:08pm

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب خودکش حملے میں 8افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

دھماکے میں 8افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 3زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک خود کش کار بمبار نے کیا جس نے صدارتی محل میں داخل ہونے میں ناکامی پر کار چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔

Somalia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div