Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

مریم اورنگزیب کی صحافیوں سے تلخ کلامی

مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس سے قبل ترجمان مریم...
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2021 11:20pm

مسلم لیگ ن کے راہنماؤں کی پریس کانفرنس سے قبل ترجمان مریم اورنگرزیب کی صحافیوں سےتلخ کلامی ہوگئی۔ مریم اورنگرزیب غصے میں آگئیں اور صحافیوں کو بار بار دھمکیاں دیتی رہیں۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے پہلے مریم اورنگزیب صحافیوں کے پاس آئیں اور پریس کانفرنس کےلئے فوراً اندر آنے کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں نے کہا ہم صبح سے موجود ہیں اور کسی نے بتایا تک نہیں کہ پریس کانفرنس کہاں ہونی ہے۔آپ ہمیں اوپر سے کالز کروا رہی ہیں۔شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ باہر آکر پریس کانفرنس کر لیں۔

جس پر مریم اورنگرزیب آگ بگولہ ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا میں نے کال کروانی ہوتی تو یہاں نہ آتی، آپ مجھ پر جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کی تلخ کلامی پر صحافی پارٹی سیکریٹیریٹ سے باہر آ گئے۔تاہم دیگر لیگی رہنماؤں کی مداخلت پر صحافی کانفرنس روم میں واپس آ گئے۔

Maryam Aurangzeb