Aaj TV News

BR100 4,660 Increased By ▲ 141 (3.13%)
BR30 18,804 Increased By ▲ 527 (2.88%)
KSE100 45,330 Increased By ▲ 1216 (2.76%)
KSE30 17,550 Increased By ▲ 516 (3.03%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,365 176
DEATHS 28,709 5
Sindh 475,248 Cases
Punjab 442,950 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,626 Cases
KP 179,928 Cases

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 52 افراد انتقال کرگئے جبکہ 1,560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 27,690 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,243,385ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,560 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 897 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 73 ہزار 548، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار287، بلوچستان میں 32 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 10ہزار 311 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 101 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 690 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 20 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 18،خیبر پختو نخوا میں 11اوراسلام آباد میں 3مریض کوروناوباء کے باعث انتقال کرگئے۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,595 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7379، خیبرپختونخوا میں 5525، اسلام آباد میں922، بلوچستان میں 348 اور گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 737 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 48 ہزار 506 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,948 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,970 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 836 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1560 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 333 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 154 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 462مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،اس وقت سب سے زیادہ ملتان میں 84 فیصد وینٹی لیٹرز اور سرگودھا میں 47 فیصد اکسیجن بیڈ پر کورونا مریض موجود ہیں ۔