Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پوسٹ پر ریپ کی کمنٹس، اشناء شاہ کا صارف پر طنز

معروف اداکارہ اشناء شاہ نے اپنی پوسٹ پر ریپ سے متعلق کمنٹس کرنے...
شائع 02 اکتوبر 2021 11:01pm

معروف اداکارہ اشناء شاہ نے اپنی پوسٹ پر ریپ سے متعلق کمنٹس کرنے پر صارف پر طنز کردیا۔

اشناء شاہ کا شمار پاکستان کی معروف اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے اور ان کے کئی ڈرامے شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہےہیں ، اور یہی وجہ ہے کہ سوشل صارفین کی ایک بڑی تعداد انکی مداح ہے اور اپنے مداحوں سے بھی سوشل میڈیا پر رابطے میں رہتی ہیں ۔

اب عشناء شاہ نے اپنی کچھ بولڈ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر ایک صارف نے عشناء شاہ پر تصویر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

صارف کا اشناء شاہ کی تصویر پر لکھا کہ اب کوئی مردانگی کے ہاتھوں مجبور ہوکر کچھ کہہ دیگا تو یہ معصوم ترین خاتون بن جائیں گی ۔ ۔ ۔

جس پر اشناء شاہ نے صارف سے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ ریپسٹ نہیں ہے بلکہ مردانگی کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div