Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب: جیلوں میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جیلوں میں ڈاکٹرز اورپیرا...
شائع 06 اکتوبر 2021 11:57am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے جیلوں میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت جیل نظام میں اصلاحات کیلئے اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کو دی جانے والی سہولتوں اور پریزن پیکج کے خدوخال پر بات ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے حکم دیا کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کیلئے درکار بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،پروبیشن اینڈ پیرول ایکٹ میں بھی قابل عمل ترامیم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ جیل کے قیدیوں پر تشدد اورغیر انسانی سلوک کے خاتمے کیلئے قابل عمل سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں، پریزن پیکیج کو جلد از جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں میں کیبل نیٹ ورکنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قیدی پی ٹی وی نیوز،پی ٹی وی ہوم اورانٹرٹینمنٹ چینل دیکھ سکیں گے۔

Usman Buzdar

lahore

prisoners

doctors

Punjab CM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div