Aaj TV News

BR100 4,381 Decreased By ▼ -20 (-0.46%)
BR30 16,863 Decreased By ▼ -630 (-3.6%)
KSE100 43,233 Decreased By ▼ -1 (-0%)
KSE30 16,718 Increased By ▲ 20 (0.12%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,286,825 372
DEATHS 28,767 6
Sindh 476,674 Cases
Punjab 443,453 Cases
Balochistan 33,506 Cases
Islamabad 107,887 Cases
KP 180,316 Cases

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث آج مزید 46 افراد جان سے گئے جبکہ 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,032 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,255,321ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,453 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 869 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 75 ہزار 212، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05ہ زار 930، بلوچستان میں 33 ہزار 026، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 299 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرک کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 032 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 20،20 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 05 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,744 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7471، خیبرپختونخوا میں 5613، اسلام آباد میں930، بلوچستان میں 349 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 739 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ44 ہزار 395 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,934 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,840افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 82ہزار894 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51ہزار343کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1453 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 736 ہزار872افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 604 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 431مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔