Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کرکٹ میچز کے دوران قذافی اسٹیدیم کے اطراف ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کا حکم

لاہورہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کےدوران قذافی اسٹیدیم کے اطراف ...
شائع 08 اکتوبر 2021 12:07pm

لاہورہائیکورٹ نے کرکٹ میچز کےدوران قذافی اسٹیدیم کے اطراف ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو جواب سمیت 11اکتوبر کوطلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کرکٹ میچز کےدوران ٹریفک کی بندش کےخلاف کیس کی سماعت کی۔

سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان حسین،سٹی ٹریفک پولیس آفیسر اور ایس پی سیکیورٹی عدالت میں پیش ہوئے۔

سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حکم تھا کہ سیکیورٹی کے باعث سٹرکوں پرٹریفک نہ ہو،جس وجہ سے ٹریفک بلاک کی گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایمبولینسیں او فیملیز بھی ٹریفک میں پھنسی رہتی ہیں،اگر کوئی مریض ایمبولینس میں جاں بحق ہوتا ہےتواس کی ذمہ داری کس پرہے؟ اب سموگ سیزن بھی شروع ہو رہا ہے۔

عدالت نے مزیدریمارکس دیئے کہ اگرٹیموں کو قذافی سٹیڈیم کے قریب ہی ٹھہرایا جائے تو شہر بند ہونے سے بچ جائے۔

عدالت نے سی ٹی او لاہورکوٹریفک رواں دواں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب کو جواب سمیت 11 اکتوبر کوطلب کرلیا۔

LHC

lahore

traffic

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div