Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فلک شبیر باپ بن گئے، بچی کے کانوں میں ازان دینے کی ویڈیو وائرل

گلوکار فلک شبیر کی اپنی نوزائیدہ بچی کے کانوں میں ازان دینے کی...
شائع 09 اکتوبر 2021 10:35pm

گلوکار فلک شبیر کی اپنی نوزائیدہ بچی کے کانوں میں ازان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان گزشتہ روز ایک ننھی پری کے والدین بنے ہیں ،

سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام آئی ڈی پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں فلک شبیر اپنی نوزائدہ بیٹی کے کانوں میں اذان دے رہے ہیں۔

سارہ خان کی یہ ویڈیو سوشل صارفین دیکھ رہے ہیں اور یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور وہ اسکے کانوں میں اذان دے رہےہیں۔

سارہ خان نے ویڈیو کے کیپشن میں قرآن پاک کی آیت بھی لکھی ہے 'فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ' ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘

اب تک سارہ خان کی اس ویڈیو کو دوکروڑ تئیس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں ۔ جبکہ کئی سوشل صارفین نے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے ماشاء اللہ انکی پوسٹ پر لکھا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div