Aaj TV News

BR100 4,607 Decreased By ▼ -61 (-1.3%)
BR30 20,274 Decreased By ▼ -618 (-2.96%)
KSE100 44,629 Decreased By ▼ -192 (-0.43%)
KSE30 17,456 Decreased By ▼ -66 (-0.38%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,265,047 663
DEATHS 28,280 11
Sindh 465,819 Cases
Punjab 437,974 Cases
Balochistan 33,128 Cases
Islamabad 106,469 Cases
KP 176,886 Cases

رسول اللہ ﷺ کی سواری کے اولین "خیالی خاکے" نے ریاض بین الاقوامی کتاب میلے میں آنے والوں کی توجہ مبذول کرلی۔

میلے میں آنے والے اس خاکے کے آرٹسٹ کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے تھے۔ لوگ یہ پوچھتے رہے کہ آنحضرت ﷺ کی سواری کی پینٹنگ کس نے اور کب بنائی تھی؟

یہ خاکہ (پینٹنگ) پولینڈ کے مستشرق شہزادہ ووکاوا جیووسکی نے بنائی تھی۔

یہ آج سے صدیوں پرانی بات ہے جب جیووسکی نے سعودی عرب کا دورہ کیا، عربی سیکھی اور مشرف بہ اسلام ہوئے۔

پولینڈ کے مسافر آرٹسٹ نے 1817ء سے 1819ء کے دوران دو سال عربوں کے درمیان گزارے۔ انہوں نے اپنا زیادہ وقت جزیرہ نما کے بدوؤں کے ساتھ گزارا۔

مونو سکرپٹم پبلشنگ ہاؤس نے اس کی علمی وراثت اور سوانح عمری تیار کی اور تاریخی اور ڈیڑھ ہزار سال پہلے تیار ہونے والے نایاب مخطوطے بھی محفوظ کر رکھے ہیں۔

اس ادارے کی طرف سے الریاض میلے میں ایک اسٹال بھی لگایا گیا۔ میلے میں آنے والے مونوسکرپٹم پبلشنگ کے اسٹال کو وزٹ کررہے ہیں مگر ان کی نظریں اس تصویر پر جا کر رک جاتی ہیں جس میں آرٹسٹ نے رسول اللہ ﷺ کی سواری کا ایک خاکہ تیار کیا ہے۔

پولش آرٹسٹ نے ایسی کئی پینٹنگز بنائیں جن میں گھوڑوں کی تصاویر، عثمانیہ دور میں حرم مکی کا تخیلاتی منظر، انیسویں صدی کے اوائل کے دور کی مظہر تصاویر شامل ہیں۔

مونو سکرپٹم پبلشنگ ہاؤس نے فرعونی نسخوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی سب سے پر اسرار کتاب کو بھی محفوظ کیا ہے جس کے مصنف کا نام اور زبان معلوم نہیں۔

اسے منفرد اور ممتاز قرار دیا گیا ہے، جو آرٹ، تاریخ اور انسانی ورثے سے محبت کرنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہے۔