Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 19 اموات، 767 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 10 اکتوبر 2021 10:22am

اسلام آباد: پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 19اموات ہوئیں جبکہ 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,106 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,257,955 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 955 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 466 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 882 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 75 ہزار 735، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار113، بلوچستان میں 33 ہزار 072، گلگت بلتستان میں 10ہزار 348 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 339 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 106 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 10 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوااورسندھ میں 04،04 اور بلوچستان میں ایک مریض کورونا وائرس سے انتقال کرگیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,780 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7484، خیبرپختونخوا میں 5636، اسلام آباد میں930، بلوچستان میں 350 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 739ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 42 ہزار 541 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,540 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,559 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 87 ہزار 308 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 584 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 767 افراد میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 867 ہزار632 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div