Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

بے نظیر اور بختاور کے ہاں بیٹوں کی پیدائش میں خوش کن اتفاق

سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے صاحبزادی بختاور بھٹو...
شائع 12 اکتوبر 2021 01:00pm

سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں شادی کے تقریباً آٹھ ماہ اور کچھ دن کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

11 اکتوبر 2021 کو ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور نے لکھا، 'ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ الحمداللہ رب العالمین۔'

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، 'میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں' ساتھ ہی انہوں نے دل والی ایموجیز بھی لگائیں۔

اپنی ہمشیرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بہن آصفہ زرداری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'الحمداللہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔'

یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی رواں برس پاکستانی نژاد دبئی کے بزنس مین اور صنعت کار محمود چوہدری دے 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔

کورونا وائرس کی سخت ترین اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی میں قریبی رشتوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم بلاول بھٹو زرداری کورونا کی وجہ سے شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ شادی کی تقریبات 25 جنوری سے بلاول بھٹو ہاؤس شروع ہو گئیں تھیں۔ تقریب کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش بھی شادی کے تقریباً آٹھ ماہ اور کچھ دن بعد ہوئی تھی، جو کہ ایک خوش کن اتفاق ہے۔ سابق وزیراعظم مرحومہ بے نظیر بھٹو کی شادی سابق صدر آصف علی زرداری سے 18 دسمبر 1987 کو ہوئی تھی۔ ان کے ہاں پہلے بیٹے یعنی بلاول بھٹو کی پیدائش 21 ستمبر 1988 کو ہوئی تھی۔

Bilawal

benazir bhutto

Bakhtawar Bhutto

Son

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div