Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا عمل شروع ہو چکا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ...
شائع 13 اکتوبر 2021 11:04am

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نئی تقرری کا پراسس شروع ہو چکا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد اور یکساں ہیں۔

قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں.

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ملٹری اور سول قیادت کے درمیان بڑے اچھے تعلقات ہیں، گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان طویل نشست ہوئی، یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم آفس اور آرمی چیف کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے فوج اور ملک کے وقار میں کمی ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں اتھارٹی وزیر اعظم ہیں۔ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے لئے قانونی طریقہ اپنایا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے 3 سے 5 نام آئیں گے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی امور و قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چاہتے تھے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کچھ ماہ عہدے پر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم افغان صورتحال کی وجہ سے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو رکھنا چاہتے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے پیشہ ور سپاہی ہیں۔ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، وزیر اعظم کی باڈی لینگویج مثبت تھی اور وہ پْراعتماد تھے۔

عامر ڈوگر نے کہا وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ آرمی چیف کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے تین سے پانچ نام آئیں گے، ان تین سے پانچ ناموں میں سے وزیراعظم نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی منظوری دیں گے۔

fawad chaudhry

Lieutenant General Nadeem Anjum

New DG ISI

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div