Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

افغان طالبان کی سخت مداخلت، پی آئی اے کا افغانستان کا فضائی آپریشن معطل

پی آئی اے نے افغان طالبان کی سخت مداخلت کے جواز بتاتے ہوئے...
شائع 14 اکتوبر 2021 10:47pm

پی آئی اے نے افغان طالبان کی سخت مداخلت کے جواز بتاتے ہوئے افغانستان کا فضائی آپریشن معطل کردیا۔

کہا جارہا ہے کہ افغان طالبان ایئرلائن کو اپنے ٹکٹوں کی قیمت اتنی کم کرنے کی ہدایت جاری کی تھیں جتنی کہ طالبان کے افغانستان کے کنٹرول حاصل کرنے سے قبل اگست میں تھیں۔

پی آئی اے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ آپریشن افغان طالبان کی شدید مداخلت کے بعد بند کیا گیا ہے۔

پہلے طالبان نے پی آئی اے اور افغان ایئرلائن کام ایئر کو متنبی کیا تھا کہ انکا فضائی آپریشن اس وقت تک بند کیے جاسکتا ہے جب تک وہ اپنے ٹکٹ کی قیمتیں نیچے نہ لے آئیں کیونکہ یہ کئی افغان شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں ۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق افغانستان سے پاکستان میں اسلام آباد تک کے فلائیٹ کی ٹکٹ دوہزار پانچ سو ڈالر تک قیمت میں فروخت ہورہےہیں، ان کی پہلے قیمت ایک سو بیس ڈالر سے لے کر ایک سو پچاس ڈالر تک تھی۔

افغان ٹرانسپورٹ کی وزارت کی جانب سے بیان میں زور دیا گیا ہے کہ ان فلائیٹوں کی قیمت اسلامک امارات کی فتح سے قبل والی قیمتوں پر لائی جائے ورنہ ان فلائیٹس کو روک دیا جائیگا۔

بیان میں مسافروں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ کسی قسم کی فلائیٹ میں خلاف ورزی کی صورت میں وہ اسکی رپورٹ کریں ۔

طالبان کی افغانستان میں کامیابی اور وہاں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جب ایک لاکھ سے زائد مغربی اور دیگر افغانوں کا انخلا وہاں سے ہوا ہے تو کابل ایئرپورٹ کے دوبارہ کھلنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان فضائی آپریشن انتہائی محدود رہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div