'خواتین کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے'

راولپنڈی کے وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کو...
شائع 16 اکتوبر 2021 12:24am

راولپنڈی کے وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین کی تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت پنجاب ایک ارب روپے سے زائد کی سکالرشپ دے گی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج فارویمن کو یونیورسٹی کا درجہ دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے۔تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کے تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھ اکہ پنجاب بھر میں 21یونیورسٹیاں بنانے کا منصوبہ ہے جن میں سے 6 یونیورسٹیاں قائم کی جاچکی جبکہ 9 کے قیام کی منظوری ہوچکی ہے۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بچیوں کے تعلیم پرخصوصی توجہ دینے کاکہا تھا۔ ہماری خواتین تعلیم یافتہ ہیں اس لئے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

وزیرداخلہ نے نالہ لئی کے 150 ارب روپے کا منصوبہ منظور ہونے کی خوشخبری بھی سنائی۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان 25 اکتوبر کو نالہ لئی منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔