'دنیا میں جو بحران آیا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی'

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ملکی ماحول ٹھیک ہے کچھ وقت...
شائع 16 اکتوبر 2021 07:46pm

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے ملکی ماحول ٹھیک ہے کچھ وقت درکار ہے سب ٹھیک ہو جائے گا ، دنیا میں جو بحران آیا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ربیع الاول کی مناسبت سےشجرکاری مہم میں حصہ لیا جہاں پودا لگا کرتقریب کا آغاز کیا ۔

اس موقعے پر وزیر داخلہ نے خطاب میں کہا کہ نبی اکرام کو پودوں سے بہت محبت تھی ، ایف ۹ پارک، ڈی چوک پر ربیع الاول کی مناسبت سے محفلوں کا انعقاد کریں گے ،

شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا میں جو بحران آیا ہے اس کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ہے ، افغانستان ہمارا پڑوسی بھائی ہے اس کے امن کے لئے پر امید ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم نے تعلیمی اداروں کا زور توڑ دیا ہے ، زیادہ تعلیمی ادارے بچیوں کے لئے بنائے ہے ، کل سی ڈی کی جانب سے نالہ لئی کی منظوری ہُو گئی ہے،25 دسمبر میں نالہ لئی کا افتتاح کریں گے ۔