Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پنجاب : ڈینگی میں اضافہ ، صوبائی حکومت پر ذمےداری عائد

مسلم لیگ نون نے ڈینگی سے بڑھتی اموات کی ذمہ داری حکومت پر عائد...
شائع 16 اکتوبر 2021 07:48pm

مسلم لیگ نون نے ڈینگی سے بڑھتی اموات کی ذمہ داری حکومت پر عائد کردی۔

لیگی رہنما کہتے ہیں بروقت ہنگامی اقدامات نہ کرنے کی قیمت عوام اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے ڈینگی وباء، مہنگائی اور امن و امان پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ نون مرکزی سیکرٹریٹ میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق اور عمران نذیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ صوبے میں بروقت ڈینگی کا تدارک نہ ہونے کے باعث اموات بڑھ رہی ہیں، شہباز شریف بننے والے وزیر اعلی نے ادویات کی قیمتیں چھ سو فیصد بڑھائیں۔

خواجہ سلمان رفیق اور عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے ماضی میں ایس او پیز بنائے گئے لیکن حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث ان پر عمل نہیں ہورہا۔

لیگی رہنماؤں نے ڈینگی کے پھیلاؤ کی ذمہ داری وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار پر عائد کی جبکہ ڈینگی اور مہنگائی پر پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروانے کا اعلان بھی کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div