Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نوازشریف کےدورمیں روٹی5روپےاورآج25روپےہےتوبتاؤچورکون ہے؟ مریم نواز کا طنز

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں...
شائع 16 اکتوبر 2021 10:18pm

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں روٹی5روپےاورآج25روپےہےتوبتاؤچورکون ہے؟ ن لیگ کےدورمیں پٹرول70روپےلیٹر،آج138روپےفی لیٹرہے۔

مریم نواز نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا تھا اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں، جب انسان اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہے، تو ایک پیج پر ہوکر بھی تاریخی رسوائی ملتی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا آج مخالفین کو اللہ نے عبرت کا نشان بنایا یا نہیں، نوازشریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو تھی، آج چینی 130 روپے کلو ہوگئی، تو چور کون ہے،ن لیگ نے 3،3 نسلوں کا حساب دیا۔

لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہاری باری آئی تو کہا تحفوں کی تفصیل نہیں بتاسکتا، پینڈورا پیپرزمیں پی ٹی آئی اول نمبر پر آئی ہے، قوم کو سننے کو ملا کہ عمران خان کا نام نہیں ہے، کبھی سنا ہے کہ چوروں کا سردار ایماندار ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب کہاں ہے وہ جے آئی ٹی اور اسکے ہیرے، کہاں ہے وہ جسٹس کھوسہ جس نے کہا درخواست میرے پاس لاؤ، کہاں ہے وہ ٹی وی کے 4 ہزار ٹاک شوز جو پاناما پر کروائے گئے، عمران خان نےکہاتھاچینی،آٹامہنگاہوجائےتووزیراعظم چورہے، جب بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوتووزیراعظم چورہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےدورمیں چینی50روپےکلوتھی اورآج120روپےکلوہے،نوازشریف کےدورمیں روٹی5روپےاورآج25روپےہےتوبتاؤچورکون ہے؟ ن لیگ کےدورمیں پٹرول70روپےلیٹر،آج138روپےفی لیٹرہے۔

مریم نواز کاکہناتھا کہ پٹرول،ڈیزل اوردیگراشیاتاریخ کی بلندسطح پرہیں، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہوتی ہے، عمران خان نے ایک ہی وعدہ پورا کیا اور وہ یہ کہ اس نے پوری قوم کو رلا دیا، ان کے وزرا عوام کے نوالے گنتے ہیں، حکومتی وزرا کہتے ہیں 10چینی کے دانوں کی بجائے 8کھالو صبر کرو،

اپنے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پہلےملک کورونا کی لپیٹ میں تھا اور آج لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں، مہنگائی کرکےان کوسکون نہیں ملا،بےحس لوگ ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیرکہتے ہیں 2 کے بجائے ایک روٹی کھالو، عمران خان نے22کروڑعوام کوقبرمیں پہنچانےکی پوری کوشش کی، آج حکومت کایہ حال ہےگرمی آئےتوبجلی غائب،سردی آئےتوگیس غائب، برطانیہ کی عدالت نے کہا کہ شہبازشریف پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی، لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کا اختیار اسلام آباد کے میئر سے زیادہ نہیں۔

مریم نواز نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکیوں کو انٹرویو دینے بیٹھ جاتا ہے، جب وہ سوال کرتے ہیں کہ بائیڈن تمہیں فون نہیں دیتا تو منہ نیچے کرلیتا ہے، کہتا تھا نوازشریف اداروں سے لڑتا ہے، کہتا تھا نوازشریف نے اداروں کو پنجاب پولیس بنادیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ پنجاب پولیس کی عزت کرتی ہیں، وہ پنجاب کے بیٹے ہیں، نوازشریف کا جب بھی ٹکراؤ ہوا وہ ووٹ کی عزت کی خاطر ہوا، جب بھی ٹکراؤ ہوا سویلین بالادستی کی خاطر ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div