Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ایف یو جے نے پی ایم ڈی اے آرڈیننس کو پھر مسترد کردیا

پی ایف یوجے نے ایک بار پھر پی ایم ڈی اے آرڈیننس کو مسترد کرتے ...
شائع 16 اکتوبر 2021 11:06pm

پی ایف یوجے نے ایک بار پھر پی ایم ڈی اے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے صحافیوں کو ان کے حقوق اورمیڈیا پر بے جا پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکھر پریس کلب میں منعقدہ ملٹی اسٹیک ہولڈرز کنوینشن سے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر شہزادہ ذوالفقار،سیکریٹری جنرل ناصر زیدی ،مرکزی رہنما افضل بٹ ،نائب صدر لالہ اسد پٹھان, پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ایم این اے سیدہ نفیسہ شاہ ،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ ودیگر نے خطاب کیا۔

اس موقعے پر صحافی رہنماؤں نے کہاکہ پی ایم ڈی اے کا آرڈیننس میڈیا کو ماتحت کرنے کی کوشش ہے پیٹرول ،ڈیزل ،آٹا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں، اگر یہ بھی میڈیا نہیں بتا سکتا تو میڈیا کیا بتائے۔

انہوں ن مزید کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ایک خواب بن کررہ گئی ہے، میڈیا تاریخ کے بدترین حالات سے گذر رہاہےان حالات میں پی ایف یو جے میدان عمل میں ہے اور پیچھے نہیں ہٹے گی۔ اسلام آباد دھرنے میں ہماری پہلی جیت ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےپیش کیے گئے 19 مطالبات میں سے کوئی مطالبہ غیر آئینی اور غیرقانونی نہیں ہے ہمارے تمام مطالبا،ت ہمارے حقوق ہیں جو ہم لے کر رہیں گے کنوینشن میں سکھر ،روہڑی ،لاڑکانہ ،خیرپور،پنوعاقل ،گھوٹکی ،ڈہرکی ،میرپور ماتھیلو ،شکارپور ،مدیجی ،گڑھی یاسین ،رانی پور ،گمبٹ ،نوشہروفیروز سمیت سندھ بھر کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div