Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روسی جنگی طیارے نے سرحد کے نزدیک آنے والے امریکی بمبار طیارے کو بھگا دیا

روس کے عسکری ذرائع کے مطابق روسی فضائیہ نے نے اپنے "مگ 31" لڑاکا...
شائع 18 اکتوبر 2021 09:12am

روس کے عسکری ذرائع کے مطابق روسی فضائیہ نے اپنے "مگ 31" لڑاکا طیارے کے ذریعے جاپان کے سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی B1B بمبار فوجی طیارے کو پیچھنے ہٹنے پر مجبور کیا ہے۔

اتوار کے روز سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اسی علاقے میں امریکی جنگی بحری جہاز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق امریکی بمبار طیارے نے علاقے میں روسی سرحد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

اس سے قبل روس نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے ایک امریکی حربی جہاز (Destroyer) کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ امریکی بحری جہاز نے روس کے علاقائی پانی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جب کہ جاپان کے سمندر میں روس اور چین کے درمیان بحری مشقیں ہو رہی تھیں۔ تاہم واشنگٹن نے اس بات کی تردید کر دی۔

روسی مؤقف کا جواب دیتے ہوئے امریکی بحریہ نے باور کرایا کہ جو کچھ بتایا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔ امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحری جنگی جہاز USS Chafee جاپان کے سمندر کے بین الاقوامی پانی میں معمول کا گشت کر رہا تھا۔ مزید یہ کہ روسی اور امریکی جہازوں کے بیچ معاملہ محفوظ اور پیشہ ورانہ نوعیت کا رہا۔

واشنگٹن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ روس نے امریکا کو علاقے میں مشقوں سے آگاہ کر دیا تھا۔

امریکی بحریہ کے مطابق اس کے جنگی جہاز نے بین الاقوامی قانون کے احترام کی پاسداری کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div