Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور: معمولی جھگڑے پر تین بھائی قتل

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران...
شائع 18 اکتوبر 2021 09:51am

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں محلے داروں میں معمولی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جہانگیر ٹاؤن میں معمولی بات پر محلے داروں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس پر علی رضا نامی شخص نے مشتعل ہو کر فائرنگ کردی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ذیشان، مقصود اور طاہر نامی تین بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

lahore

Murder

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div