Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

'شاید آئندہ چند ماہ قیمتوں میں ریلیف نظر نہ آئے'

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شاہد آئندہ چند ماہ قیمتوں میں...
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2021 09:11pm

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شاید آئندہ چند ماہ قیمتوں میں ریلیف نظر نہ آئے ،مارچ 2022 میں بہتری کی توقع ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیراسدعمر نے زخموں کو کرید ڈالا اور عالمی منڈی سے پاکستانی قیمتوں کا تقابلی جائزہ دیتے ہوئے بولے مارچ سے جون 2022 تک غیرمعمولی اضافہ کم ہوتا نظر آئے گا۔

میڈیا سے بات چیت میں انہون نے پاکستانی قیمتوں کے اعداد و شمار واضح کیے اور ایک سال کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بولے دنیا کروڈ آئل میں81عشاریہ 55 فیصد جبکہ یہاں17عشاریہ55 فیصد اضافہ ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس 135 فیصد کے بجائے 16 فیصد ، خوردنی تیل 48 کے مقابل 38 فیصد جبکہ چینی 53 فیصد کے مقابلے 15 فیصد بڑھی۔

اسدعمر نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا بھارت سے موازنہ کرتے ہوئے کہاکہ آٹا ،خوردنی تیل ،پیاز،مونگ دال ،ٹماٹر اور انڈوں کی قیمتوں میں فرق کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ چند ماہ قیمتوں میں ریلیف ممکن نہیں تاہم مارچ 2022 کے بعد بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین لاکھ ٹن چینی درآمد کررہے ہیں، گھریلو بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نومبر کے آخرتک ایک پروگرام لانچ کریںگے۔

ادھر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں آٹے کی قیمت اسی روپے کلو پر جاپہنچی، شہری کہتے ہیں دو وقت کی روٹی سے بھی گئے، حکومت فوری ریلیف فراہم کرے۔

گھی، تیل، سبزی اور دال کے بعد اب آٹا بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگیا۔ ایک کلو کی قیمت اسی روپے ہوگئی۔

شہری کہتے ہیں آٹا کم مقدار میں خرید رہے ہیں ۔دکانداروں کہتے ہیں کہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیا کے دام بڑھ رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div