Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ

وزیراعظم کی منظوری کےبعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...
شائع 18 اکتوبر 2021 07:59pm

وزیراعظم کی منظوری کےبعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا۔

پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

عمر کوٹ سے کراچی آنے والی بس کا کرایہ 400 لیا جاتا تھا اب 900 کے قریب لیا جانے لگا۔ کراچی سے حیدرآبار جانے والی بس کا کرایہ بھی 100 سے 200 تک بڑھا دیا گیا۔

مسافروں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگاکراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں پانچ سو روپے تک کا اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے عوام کا بسوں میں سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا۔حیدرآباد، لاڑکانہ،سکھر،شہداد کوٹ ، عمر کوٹ سمیت دیگر ضلع سے آنے واکی بسوں کے کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div