Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہﷺ میں موجود ہے'

صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام...
شائع 19 اکتوبر 2021 09:24am
صدر مملکت عارف علوی/ فائل فوٹو
صدر مملکت عارف علوی/ فائل فوٹو

صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہ ﷺ میں موجود ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور مبعوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپ ﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔

عارف علوی نے اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضور ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آپ ﷺ کا یہ اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیرخواہ بنا دیا۔

President Arif Alvi

12 rabi ul awal

Eid Miladun Nabi (P.B.U.H)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div