Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکی ڈرون حملہ، شام میں القاعدہ کا سینیئر رہنما ہلاک

خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے...
شائع 23 اکتوبر 2021 09:45am
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جان رگسبی نے کہا کہ شام میں حملہ ایم کیو 9 طیارے کے ذریعے کیا گیا (تصویر: اسحاق بریکن/گیٹی بذریعہ اے ایف پی)
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان میجر جان رگسبی نے کہا کہ شام میں حملہ ایم کیو 9 طیارے کے ذریعے کیا گیا (تصویر: اسحاق بریکن/گیٹی بذریعہ اے ایف پی)

خانہ جنگی کا شکار ملک شام میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کا سینیئر رہنما عبدالحامد المطر ہلاک ہوگیا، تاہم مزید کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دو روز قبل داعش نے جنوبی شام میں امریکا کے زیر استعمال بیس کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ میجر جان رگسبی کے مطابق مذکورہ ڈرون حملہ جنوبی شام میں ایک امریکی چوکی پر حملے کے دو دن بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ ایک MQ-9 طیارے کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما عبدالحامد المطر کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جب کہ القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے دہشت گرد تنظیموں کی امریکی شہریوں اور اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔

قبل ازیں ستمبر میں بھی پینٹاگون نے باغیوں کے زیر کنٹرول شمال مغربی شام میں ایک حملہ کیا تھا، جس میں القاعدہ کا ایک اور سینئر لیڈر سلیم ابو احمد مارا گیا تھا۔

Syria

Drone Attack

alqaeda leader

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div