Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے، سپریم کورٹ

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، ...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2021 12:02pm

کراچی: سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاورگرانے کیلئے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے، ہمسایہ ممالک میں عمارتوں کو گرانے کا طریقہ دیکھا جائے، عمارت گرانے کا عمل ایک ہفتے یں مکمل کیاجائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی جانب سے نسلہ ٹاور کو گرانے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، تحریری فیصلے میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کنٹرولڈ ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ جائزہ لیں دنیا بھر میں عمارتیں کس طرح گرائی جاتی ہیں، ہمارے ہمسایہ ممالک بشمول بھارت میں عمارتوں کو گرانے کا طریقہ کار بھی دیکھا جائے۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کے دوران اطراف کوئی نقصان نہ ہو،نسلہ ٹاور گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

عدالت نے کہاکہ نسلہ ٹاور گرانے کے اخراجات عمارت کے مالک سے لےن جائیں، مالک اگر رقم نہ دے تو کمشنر کراچی زمین کو فروخت کردیں، آئندہ سماعت پر کمشنر کراچی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کریں۔

نسلہ ٹاور کو رہائشیوں سے خالی کرانے کی مہلت آج ختم

سپریم کورٹ کے احکامات پر غیرقانونی تعمیر کیا گیا نسلہ ٹاور کو گرانے کے معاملے پرعمارت کو رہائشیوں سے خالی کرانے کی مہلت آج ختم ہوگئی، عمارت میں مکین تاحال موجود ہیں۔

نسلہ ٹاور کب گرایا جائے گا، سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت آج عمارت کو رہائشیوں سے مکمل طورپر خالی کرانے کی آخری مہلت بھی ختم ہوگئی ہے، انتظامیہ کی جانب عمارت کو تحویل میں نہیں لیا گیا۔

نسلہ ٹاور سے گزشتہ روز بھی رہائشیوں کا سامان منتقل کیا گیا تھا تاہم عمارت کو مکمل طورپر خالی نہیں کرایا جاسکا، کتنے فلیٹس خالی ہوچکے ہیں انتظامیہ کی جانب سے حتمی طورپر نہیں بتایا گیا تاہم عمارت اب بھی کچھ فیملیز موجود ہیں ۔

نسلہ ٹاور سے مکینوں کے مکمل انخلا ءکیلئے انتظامیہ کی جانب سے آج کارروائی کئے جانے کا بھی امکان ہے ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت نسلہ ٹاور کو گرانے کیلئے رہائشیوں سے مکمل خالی کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد عمارت سے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے گئے ہیں۔

karachi supremecourt registry

Gulzar Ahmed

cheif jsutice

Nasla Tower

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div