Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی امور اور تیزی سے بدلتی صورتحال پر غور

جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی عسکری قیادت نے...
شائع 28 اکتوبر 2021 07:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمناحن اور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کی دفاعی و سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے چیرامین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی صدارت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مختلف سیکیورٹی امور،تیزی سے بدلتی صورتحال اور پیشرفت کے تناظر میں تزویراتی و روایتی پالیسیوں پر بات ہوئی۔اس کے علاوہ خطے میں دیرپا ترقی کےلئے افغانستان میں امن کی اہمیت، ملک کودرپیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پرملک کی عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جامع سیکیورٹی اسٹریٹجی کے مطابق ہر طرح کے خطرات کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز قومی نکتہ نظر کے مطابق اپنا بھرپور کام کررہا ہے تاکہ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔

انہوں نے پاکستان کو درپیش ہر طرح کے دفاعی و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے مسلح افواج کے مربوط اشتراک کوبھرپور طریقے سے سراہا۔

CJCSC

ISPR

COAS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div