Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 17اموات، 659 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 17...
شائع 29 اکتوبر 2021 09:24am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 17 افراد جان سے گئے جبکہ 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,431 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,271,687 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 659 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 687 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 122 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 39 ہزار 845 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 77 ہزار 807، اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار 835، بلوچستان میں 33 ہزار 228 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 389 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار461 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 431تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں06اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا اور پنجاب 05،05 اوراسلام آباد میں ایک مریض کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,909 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7563، خیبرپختونخوا میں 5738، اسلام آباد میں 939، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 740ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 151 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,395 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے931افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 20 ہزار 105 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 093 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 659 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 705 ہزار 288 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div