'ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی'

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہ ہے کہ ملکی مفاد کے منافی...
شائع 30 اکتوبر 2021 01:15am

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہ ہے کہ ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت لاہورمیں اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور،چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام نےشرکت کی۔

اجلاس کےدوران صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

معاون خصوصی اطلاعات حسان خاورنے کہا کہ حالات قابو میں آنے سے متعلق کوئی ڈیٹ لائن نہیں دی جا سکتی۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔