'ریاستی رٹ پر سمجھوتا نہیں ہوگا'
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہوگا۔
وزیراعظم سے علماء اکرام کے وفد نے ملاقات کی ہے ، ابتداء میں علماء نے طاہراشرفی کی موجودگی میں ملاقات سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق تاہم وزیراعظم کے حکم پر طاہر اشرفی کمرے سے چلے گئے۔
علماء سے ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے پاکستان کا تشخص مجروح ہورہا ہے، ہر معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہوں۔
ذرائع کے مطابق علماء سے ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاستی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہوگا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فرانسیسی سفیر کے معاملہ پر بھی وضاحت کی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے سفارتکار کو نکالنے سے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علما نے سعد رضوی کو رہا کرنے کی تجویز دی ، تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعد رضوی کا معاملہ عدالت میں ہے، رہائی کا فیصلہ عدالت سے ہی ہوسکتا ہے۔
چناب ٹول پلازہ پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات
کالعدم تنظیم کے خلاف انتظامیہ سخت ایکشن کیلئےتیار ہوگئی،اور گزشتہ روز چناب ٹول پلازہ پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
رینجرزنےچناب ٹول پلازہ سے500میٹرپہلےریڈلائن کھینچ دی،جبکہ علاقے میں رینجرز کی جانب سے بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔
بینرز پر تحریر ہے کہ لائن کوعبورکرنےوالےخود ذمہ دار ہونگے،رینجرزشرپسندوں کوگولی مارنےکااختیاررکھتی ہے،
حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کومنتشرکرنےکی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔