مہنگائی کیخلاف پی ڈی ایم کا جلسہ کل ہوگا
ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے خلاف پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کل ڈیرہ غازی خان میں جلسہ ہو گا جس میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدرشہبازشریف اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین شرکت کریں گے۔
حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں پی ڈی ایم کل ڈیرہ غازی خان میں میدان سجائے گی۔
جلسے میں مریم نواز کی بجائے شہباز شریف مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت کریں گے۔
لیگی ذرائع کے مطابق شہباز شریف اداروں کی بجائے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور دیگر معاملات پر حکومت کو ہدف تنقید بنائیں گے۔
جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجد میر، محمود خاں اچکزئی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔
پی ڈی ایم مہنگائی، لاقانونیت، معاشی بدحالی، بیڈ گورنس اور بیروزگاری سمیت حکومت کی موجودہ پالسیوں پر قوم کو آگاہ کرے گی ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔