ای سی پی : حلقہ 133 ضمنی الیکشن ، حکومتی امیدواروں کے کاغذات مسترد
الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں حکومتی امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور متبادل امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیئے۔
مسلم لیگ نون نے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ کا تعلق دوسرے حلقے سے ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا۔
این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور متبادل امیدوار مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار دے دیئے۔
جمشید اقبال چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی پر مسلم لیگ نون کی جانب سے اعتراض دائر کیا گیا تھا کہ ان دونوں کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں نہیں ہے۔
جانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے مسلم لیگ نون کا اعتراض درست قرار دے دیا۔
مسلم لیگ نون کے وکیل احمد قیوم نے حلقے میں سرکاری مشینری کے استعمال کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی امیدوار حلقے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر لگا کر کمپین کر رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔