Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان ...
شائع 02 نومبر 2021 08:11pm
ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نےمنگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کےمنصوبےمقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور صوبے میں مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div