قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی اورسینٹ ممبران پرمشتمل قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس آٹھ نومبرکو قومی اسمبلی ہال میں ہوگا۔ اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پربریفنگ دی جائے گی ۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا ۔
اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پربریفنگ دی جائے گی ۔
اجلاس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف، ، بلاول بھٹو ، مولانا اسعد محمود اورمسلم لیگ ق سے طارق بشیرچیمہ کومدعو کیا گیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی سے محمد اختر مینگل، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، بلوچستان عوامی پارٹی سے خالد حسین مگسی ، غوث بخش خان مہر، عوامی مسلم لیگ سے شیخ رشید اے این پی سے امیرحیدرکومدعو کیا گیا ہے۔
سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء پرویزخٹک،اعجازشاہ، علی امین خان گنڈاپور، شفقت محمود، اسد عمر، شبلی فراز،شاہ محمود قریشی ، بابراعوان اورمعید یوسف بھی شرکت کریں گے ۔
اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی، صدر،وزیراعظم آزاد کشمیراوروزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کے تمام ممبران بھی شریک ہوں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔