Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بھارتی فضائیہ میں ابھی نندن کی ترقی ،گروپ کیپٹن بنادیا گیا

ستائیس فروری کو بالاکوٹ دراندازی کے نیتجے میں گرفتار ہونے والے...
شائع 03 نومبر 2021 10:34pm

ستائیس فروری کو بالاکوٹ دراندازی کے نیتجے میں گرفتار ہونے والے ابھی نندن کو بھارت میں انڈین ایئرفورس میں ترقی دے دی گئی اور اب ان کو گروپ کیپٹن بنادیا گیا ہے ۔

ابھی نندن کو پاکستان فورسز نے ستائیس فروری کو بالاکوٹ پر حملے کے دوران گرفتار کیا تھا ۔

اب ابھی انندن کو آئی اے ایف میں گروپ کیپٹن بنادیا گیا ہے ۔

پاکستان میں ستائیس فروری کو گرفتار ہونے والے ابھی نندن کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارت کے حوالے کردیا تھا ۔

پاکستان میں ابھی نندن کی گرفتاری کا پس منظر

چودہ فروری کو مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ میں پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 پیراملٹری اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔

حسب راویت بھارت کی جانب سے اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا گیا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

بعدازاں چھبیس فروری کو بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان کی حدود میں در اندازی کی ہے اور وہاں پر دہشت گردوں کا مبینہ کیمپ کو تباہ کردیا۔

جس کے بعد ستائیس فروری دوہزار انیس کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

جس میں سے ایک کا ملبہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا۔اور بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے ساتھ ساتھ ایک بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اور اس پائلٹ کا نام ابھی نندن ہے۔

Source: News18.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div