Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 19 اموات، 580 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک روز ...
شائع 04 نومبر 2021 09:17am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 19 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 28,496 ہوگئی جبکہ مزید580 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,275,158 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 978 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 78 ہزار 319، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 022، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10ہزار 392 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 489 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرم کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 19افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 496 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 08ا موات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 07، خیبر پختو نخوامیں03 اوراسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,936افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7578، خیبرپختونخوا میں 5757، اسلام آباد میں941، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 741 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 22 ہزار 577 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 1,247 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.32 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 554 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 24 ہزار 085 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 901 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 580 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 966 ہزار900افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div