Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین...
شائع 04 نومبر 2021 12:39pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی اسلاموفوبیا کیخلاف دنیا بھر کے اسکالرز کے ساتھ مل کرمربوط حکمت عملی بنائے گی،عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات مسلم ممالک کے سفیروں کی ملاقات ہوئی ، جس میں رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

وزیراعظم نے مسلم ممالک کے سفراء کو رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام، تصور اور وژن کا خاکہ پیش کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نےعدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ پوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی اور سماجی بہبود کیلئے مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ کی تعلیمات پرعمل کریں، رحمت العاہلمین ﷺاتھارٹی کا مقصد نوجوان نسل میں اسلامی تشخص اور سنت کو روشناس کرانا ہے۔

وزیراعظم نےنوجوانوں پرسوشل اورڈیجیٹل میڈیاکےاثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی اسلاموفوبیاکےتدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطے میں رہے گی۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سفیروں کے خیالات بھی سنے جبکہ عمران خان نے اسلامی ممالک کے مابین علماء اور اکیڈمی کے مابین تعلقات پر بھی زور دیا۔

مسلم ممالک کے سفیروں نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

pm imran khan

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div