Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے وہ ریکارڈز جو اب تک نہ ٹوٹ سکے

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے وہ تاریخی ریکارڈزجسے اب تک کوئی کھلاڑی...
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2021 02:54pm

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے وہ تاریخی ریکارڈزجسے اب تک کوئی کھلاڑی نہ توڑ سکا۔

کرکٹ دنیا بھر بالخصوص برصغیر میں بہت شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے کچھ ریکارڈز ایسے ہیں جو اب تک ٹوٹ نہیں سکے ۔

سب سے کم گیندوں پر تیزرفتار سنچری

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم گیندوں پر سنچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر کے پاس ہے۔

جو انہوں نے 2017 میں بنگلہ دیش کخلا ف کھیلتے ہوئے بنایا تھا، اس میچ میں ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے پہلے تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستانیوں کے ہر دل عزیز کرس گیل کے پاس ہے۔

کرس گیل نے 2016 میں انگلینڈ کیخلاف کھیلتےہوئے صرف 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرکے ٹی 20ورلڈ کپ کا پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جبکہ 2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹی 20کے افتتاحی میچ میں کرس گیل نے جنوبی افریقا کیخلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹی20 فارمیٹ کی پہلی سنچری بھی بنائی تھی۔

تیز ترین ففٹی

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے، جو انہوں نے 2007 میں انگلینڈ کخلا ف بنائی تھی۔

اس میچ میں یووراج سنگھ نے 16 گیندوں پر 58 رنز اسکور کئے تھے،اس ننگ میں بھارتی بلے باز نے انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں 6 چھکے بھی لگائے تھے۔

سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ

ٹی 20انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے،جو انہوں نے 93 میچز میں 117 وکٹیں لے کر قائم کیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لسیتھ ملنگا کے پاس تھا،جنہوں نے اپنے 2006 سے 2020 پر محیط 14 سالہ کیریئر میں 84 میچز میں 107 وکٹیں لیں تھی۔

سب سے زیادہ اسٹمپ کا ریکارڈ

کرکٹ میں اگر گلیاں اڑانے کی بات کی جائے تو ذہن میں پہلا نام بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپرمہیندرا سنگھ دھونی کا ہی آتا ہے۔

ٹی 20ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ اسٹمپ کا ریکارڈ دھونی کے پاس ہے،انہوں نے 98 میچز میں 34 بلے بازوں کو اسٹمپ کرکے انہیں پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔

سب سے بڑے مارجن کے ساتھ فتح

کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں فقط ایک رنز بھی آپ کو جیت سے ہم کنار کرسکتا ہے لیکن جب یہی فتح کئی سو گنا زیادہ رنز سے ہو تو پھراس فتح کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی ایک ریکارڈ سری لنکا کے پاس بھی ہے جو کہ انہوں نے 2007 میں کینیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔

2007کے اس یادگاری میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےکینیا کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف دیا۔

لیکن جب کینیا کے بلے باز پچ پرآئے تو سری لنکن بولرز نے انہیں زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہیں دیااور کینیا 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 88 رنز ہی بنا سکا۔

یوں سری لنکا نے ٹی 20ورلڈکپ کی تاریخ میں 172 رنز کے بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔

Record

ICC T20 World Cup

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div