ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ،16.43 شرح تک پہنچ گئی

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.67 فیصد بڑھ گئی ہے، ...
شائع 05 نومبر 2021 07:27pm

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.67 فیصد بڑھ گئی ہے، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پر پہنچ گئی ہے ۔

ملک میں چینی کی قیمت ایک سوچالیس روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.67 فیصد بڑھ گئی ہے،سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16.43فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 90 سے 140 روپے فی کلو ہے کراچی,پشاوراورکوئٹہ خضدار،حیدرآباد،لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 140 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔

سکھر میں چینی کی قیمت 135 روپے جبکہ فیصل آباد اور بنوں میں چینی کی قیمت 130 روپے فی شہر اقتدار میں چینی 100روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہےلاہور،راوالپنڈی،سرگودھا،سیالکوٹ گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپورمیں بھی چینی کی قیمت 90 روپے کلو تک ہے ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ میں ٹماٹر اوسط 20 روپے9پیسے فی کلومہنگے ہوئے،حالیہ ہفتے میں چینی اوسط 5 روپے 56 پیسے فی کلو،گھی کی فی کلو قیمتمیں 10 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

حالیہ ہفتے انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا ۔

ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسط 5 روپے34 پیسے کا اضافہ ہوا ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔