بلوچستان: صوبائی کابینہ کی حلف برداری 7نومبر کو ہوگی
بلوچستان میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری 7 نومبر بروز اتوار گورنر ہاؤس میں ہوگی ۔
پہلے مرحلے میں چھ وزرا حلف لیں گے۔جن میں BAP پارٹی کے 4پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ایک ایک کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
گورنر بلوچستان نو منتخب کابینہ سے حلف لینگے، بلوچستان کابینہ کی تشکیل کےلئے پہلے مرحلے میں چھ وزراء لئے جارہے ہیں ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء میں تمام جام کمال کے دورکے وزراء ہوں گے، جن میں چار باپ پارٹی کے،جن میں میر ظہوربلیدی، سردار عبدالرحمٰن کیتھران ،سردارصالح بھوتانی اورحاجی محمد خان لہڑی پی ٹی آئی سے ایک میر نصیب اللہ مری اور ایک بی این پی عوامی سے اسد بلوچ ،یہ بطوروزیرحلف لیں گے۔
اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئےوزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ہیں، ۔ اوراسی کے ساتھ انہوں نے بلوچستان کی تاریخ میں 2بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔
میرعبدالقدوس بزنجوکےحق میں 39ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ میرعبدالقدوس بزنجوکےمقابلےمیں کسی نےکاغذات جمع نہیں کرائے۔
میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلیٰ ہیں ، اس سے قبل وہ جنوری 2018 ء میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔