لاہور: گھروں میں کام کرنے والی خواتین کا بلیک میلنگ گروہ گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین...
شائع 06 نومبر 2021 12:46am

ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے ذریعے بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار کرلیا۔ دوران تفتئش ملزمان کے قبضے سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے بلیک میل کرنے والے گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گینگ سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خواتین گھر کے مالک کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز بناتیں اور پھر ویڈیوز اپنے سرغنہ کو بھجوا دیتی تھی۔

سرغنہ ان ویڈیوز کے ذریعے متعلقہ شخص کو بلیک میل کرتے اور ان سے رقم بٹورتے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان نے بتایا کہ وہ کئی افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں جبکہ بعض لوگوں سے پلاٹ کا بھی مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک بوڑھے شخص سے بیس لاکھ روپے لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑے گئے۔

تاہم تفتیش کے دوران ملزمان سے متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔