'قرضوں کو کم کرنے کیلئے قربانیاں دینا پڑینگی'

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایڈمنسیٹر مرتضی وہاب نے...
شائع 06 نومبر 2021 07:44pm

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایڈمنسیٹر مرتضی وہاب نے مدد مانگی ہے، مدد کرینگے، لیکن انکی تقرری غلط ہے سیاسی اختلاف تھا ہے اور رہیگا، قرضوں کو کم کرنے کے لئے قربانیاں دینا پڑینگی۔

کراچی کے علاقے انچولی میں سعادات انچولی پارک کے افتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ چینی کی قیمتیں ہر صورت کم کی جائینگی اور عوام کو سہولت دی جائینگی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا تعین کرنا صوبے کا کام ہے خزانہ خالی ہے، بہتری کے لئے کچھ تکلیف تو سہنی پڑی گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری غلط ہے نہیں مانتے سیاسی اختلاف تھا ہے اور رہیگا تاہم وہ صوبے میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے میرے پاس آئے، اسلئے تعاون کرینگے ۔