نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم
نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سماعت کے دوران رویہ درست کرنے کا حکم دے دیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جاری نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے پیشی کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو رویہ درست کرنے کا حکم دےدیا۔
تحریری حکم نامے کے مطابق اگر ملزم ظاہر جعفر نے رویہ درست نہ کیا تو ویڈیو لنک کے ذریعے ملزم کی حاضری شروع کردی جائے گی۔
ملزم نے تین نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا اور سماعت میں مداخلت کی کوشش کی، پولیس انسپکٹر نے ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کے جوڈیشل گارڈ کے ساتھ رویے کی رپورٹ بھی دی۔
بعدازاں سماعت میں دس نومبر کو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔